کمپنی کے خبریں اور ٹریڈنگ شیڈول – OctaFX بروکر
Back

2022 کی 6 نمایاں اور 6 غیر نمایاں تبدیلیاں جن پر ہمیں فخر ہے

2022 فائننشل مارکیٹس میں بے مثال تبدیلیوں اور جدوجہد کا سال تھا۔ OctaFX میں ہمارے لیے یہ سال سخت محنت سے بھرپور تھا جس نے متعدد اہم سنگ میل حاصل کرنے اور دنیا بھر کے بہت سے لوگوں کے لیے سرمایہ کاری کو مزید قابلِ رسائی بنانے میں ہماری مدد کی۔ 2022 کی جھلکیاں۔

 

OctaTrader  کی ریلیز (دسمبر)

سال کے آخر میں ہم نے اپنا ٹریڈنگ پلیٹ فارم  OctaTrader ریلیز کیا۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد آپ کو مارکیٹ کا واضح منظر دکھانا، ممکنہ خطرات کم کرنے میں مدد کرنا اور آپ کے فیصلہ کرنے کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔ اس کے علاوہ، OctaTrader ہماری دیگر ایپس اور ویب سروسز کے ساتھ مکمل طور پر مربوط ہے۔

 

150 اسٹاکس کا اضافہ (اکتوبر)

اکتوبر 2022 میں ہم نے اپنے 80 CFD انسٹرومنٹس میں دنیا بھر کے 16 ایکسچینجز سے 150 اسٹاکس شامل کیے۔ ان اسٹاکس میں کچھ نمایاں کمپنیوں جیسے ایئر بس، ایمازون، ایپل، BMW اور ٹیسلا کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، یورپ، جاپان، سنگاپور، UK اور امریکہ کی بڑی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

 

بیسٹ گلوبل بروکر ایشیا 2022 (ستمبر)

2022 کا ایک اور اہم اعزاز دبئی کی فائننشل میگزین 'انٹرنیشنل بزنس میگزین' کی جانب سے بیسٹ گلوبل بروکر ایشیا کا ٹائٹل تھا۔ میگزین کے مطابق 'انویسٹمنٹ کرنے والے کلائنٹس اور پارٹنرز کو اعلیٰ ترین سروسز فراہم کرنے، انویسٹمنٹ کی سب سے زیادہ امید افزا پراڈکٹس اور 150 ممالک میں 12 ملین ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی متاثر کن تعداد جیسی خصوصیات جو قابلِ اعتماد ہونے کا ثبوت ہیں' کی بنیاد پر یہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

ری برانڈنگ اور 11 ویں سالگرہ (جولائی)

بطور بروکر اپنی سروسز کے 11 سال مکمل کرنا ہمارے لیے ایک اہم سنگِ میل تھا۔ اور پہلی بار ہم نے بہتر رنگوں، خلا سے متعلقہ عناصر اور نئے لوگو اور شکل کے ساتھ وژول ری برانڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سواپس کا خاتمہ (جون)

روزانہ کی بنیاد پر عائد ہونے والی سواپ فیس جو ٹریڈر اپنے آرڈرز اگلے دن تک اوپن رکھنے کے لیے ادا کرتے ہیں اکٹھی ہو کر ٹریڈنگ کا منافع کم کر دیتی ہے۔ لیکن ہم نے اپنے طریقۂ کار کو بہتر بنا کر آپ کے اس مالی بوجھ کو ختم کر دیا۔

 

بیسٹ موبائل ٹریڈنگ پلیٹ فارم ایوارڈ (جون)

بین الاقوامی فاریکس نیوز پورٹل fxdailyinfo.com  کی طرف سے بیسٹ موبائل ٹریڈنگ پلیٹ فارم اس سال کا ایک اہم ایوارڈ تھا جو ہمارے ٹرافی کیس میں ایک خاص مقام کا مستحق ہے۔ فاریکس بروکرز ایوارڈ 2022 کی 27 نامزدگیوں کے لیے فاتحین کا فیصلہ عوامی ووٹنگ سے کیا گیا جو عالمی ٹریڈنگ کمیونٹی کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔

 

25 نئے کرپٹو انسٹرومنٹس (مارچ)

ہم نے 25 نئے کرپٹو کرنسی انسٹرومنٹس شامل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ آپ کو اپنے پورٹ فولیو کو متنوّع بنانے اور کرپٹو مارکیٹ کی انتہائی غیر مستحکم نوعیت سے منافع حاصل کرنے کے مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

 

ہفتے کے سات دن کرپٹو ٹریڈنگ (فروری)

سال کے شروع میں ہمارے کلائنٹس کے لیے کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ صرف ویک اینڈ پر دستیاب تھی۔ حالانکہ زیادہ تر بینک اور پلیٹ فارم صرف پیر سے جمعہ تک کام کرتے ہیں، نان اسٹاپ ٹریڈنگ ان لوگوں کو ویک اینڈ پر آرڈر اوپن کرنے اور ممکنہ منافع کمانے کا موقع دے گی جن کے پاس ہفتے کے باقی دنوں کے دوران کام کرنے کا وقت نہیں ہوتا۔

 

تعلیم سے وابستگی

2022 کے دوران، ہمارے فائننشل ماہرین نے 6 زبانوں میں 700 سے زائد ویبینارز اور ورکشاپس منعقد کیں، جبکہ ہمارے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 980,000 سے زائد ہو گئی۔ ہمارے لیے تعلیم سے وابستگی کا مطلب ہے آپ کے اہداف سے وابستگی، جو دیرپا اور مضبوط فائننشل تعلقات کے لیے ضروری ہے۔

 

عالمی مشکلات پر قابو پانے میں مقامی کمیونٹیز کی مدد

کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ہمیشہ ہماری انتہائی قابلِ قدر اقدار میں شامل رہی ہے۔ 2022 میں، ہماری سترہ امدادی سرگرمیوں میں ہنگامی امداد کے منصوبے شامل تھے جن کے ذریعے پاکستان میں سیلاب اور انڈونیشیا میں زلزلے کے تقریباً 2,000 متاثرین کی بجالی کے لیے امداد کی گئی۔ دیگر منصوبے زیادہ تر تعلیم سے متعلق تھے جن کے تحت 50 اسکولوں اور تنظیموں اور انڈیا، انڈونیشیا، ملائیشیا، میکسیکو، نائیجیریا اور پاکستان کے ہر عمر کے 4,000 سے زائد طلباء کی مدد کی گئی۔

 

2023 کے لیے ہمارا وژن

2022 ہمارے لیے نتیجہ خیز کام اور متاثر کن کامیابیوں سے بھرپور سال تھا۔ اس کی کچھ نمایاں کامیابیاں آئندہ سال میں بھی جاری رہیں گی۔ ہم OctaTrader پر دوبارہ کام شروع کریں گے اور کئی نئے شعبوں میں کام کا آغاز کریں گے۔

 

 

نائیجیریا میں اس سال چیرٹی کے نتائج

ہم ان علاقوں کو ترقی دینے پر اعلیٰ ترجیح دیتے ہیں جہاں ہم کام کرتے ہیں۔ یس تعلیمی پروجیکٹ اور نائیجیریا میں بک کارنر کی تنظیم سال 2022 کے لیے ہماری توجہ کا مرکز بنی۔
مزید پڑھیں Previous

ٹریڈنگ شیڈول میں تبدیلیاں: یو ایس مارٹن لوتھر کنگ ڈے

16 جنوری 2023 کو متعدد انسٹرومنٹس کے ٹریڈنگ اوقات تبدیل ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں Next