کمپنی کے خبریں اور ٹریڈنگ شیڈول – OctaFX بروکر
Back

Octa نائیجیریا میں کمیونٹی کو اختیار یافتہ بنانے کی کاوش کرتا ہے

ایک طویل عرصے تک کانکے، نائیجیریا، میں ایک مقامی کمیونٹی پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہی تھی، اور تمام روزمرہ ضروریات کے لیے محض تین کنوؤں پر انحصار کرتی تھی۔ اپنے پارٹنر، چیریٹی ایکٹوویسٹ اور انفلوئنسر AsherKine کے دست تعاون سے، Octa نے ایک اشد ضروری گہرے کنوئیں کی کھدائی کی، جس سے کانکے کے باسیوں کو صاف اور محفوظ پانی تک قابل بھروسا رسائی فراہم ہوئی۔ اس اقدام کا مقامی آبادی کی زندگی کے معیار پر دیرپا مثبت اثر پڑے گا—یہ ہے وہ تبدیلی جو ہم ہمیشہ اپنے خیراتی پراجیکٹس کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

کوائیکانگ میں ہماری کوششیں مقامی طلباء کو ان کے کامیاب ہونے کے لیے ضروری مواقع اور وسائل فراہم کرنے پر مرکوز تھیں۔ ہم نے LEA پرائمری اسکول، کوائیکانگ کے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کو دیے گئے اسکالرشپ کی فنڈنگ کی، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کی ثانوی تعلیم مالیاتی رکاوٹوں کے بغیر جاری رہے۔ Octa نے ضروری اسکول سپلائیز بھی فراہم کیں اور ایک زیادہ سازگار سیکھنے کا ماحول بنانے کے لیے کلاس رومز کی تزئین میں مدد فراہم کی۔

نائیجیریا میں ان دو اقدامات کے ساتھ، ہم پائیدار اور موثر مداخلتوں کے ذریعے مقامی کمیونٹیز کے لیے ایک بہتر مستقبل تشکیل دینے کے لیے اپنی مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔


چیریٹی

موسم سرما کی تعطیلات کے دورانیے 2024 کے لیے ٹریڈنگ شیڈول

متعدد انسٹرومنٹس کے لیے ٹریڈنگ کے اوقات کار 23 دسمبر 2024 اور 2 جنوری 2025 کے درمیان تبدیل ہوں گے۔
مزید پڑھیں Previous