کمپنی کے خبریں اور ٹریڈنگ شیڈول – OctaFX بروکر
Back

نائجیریا کے بچّوں کو مالیاتی خواندگی اور شطرنج کے کھیل سے متعارف کروانا

ہم نے 'چیس ان سلمز افریقہ' کے ساتھ مل کر لاگوس کے علاقے ماکوکو میں بچّوں کو مالیاتی خواندگی سے متعارف کروایا ہے۔

ہم نے ستمبر 2022 میں نئے تعلیمی سال کی تیاری کے دوران ماکوکو واٹر فرنٹ کے وانیینا (Whanyinna) اسکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ ان سرگرمیوں سے بچّوں کو پیسے کی عادات پیدا کرنے اور چھوٹی عمر سے ہی پیسے بچانے، سرمایہ کاری کرنے اور بجٹ بنانے کی اہمیّت سمجھنے میں مدد ملی۔ ہم نے بچّوں کے لیے شطرنج کا ایک فوری ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا۔

اس منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے، 'چیس ان سلمز افریقہ' کے ڈائریکٹر آف پروجکٹس اک اوکی میوٹ Ike Okeimute نے کہا: 'ہمیں یقین ہے کہ ہم نے جو رہنمائی فراہم کی ہے اس سے یہ بچّے آگاہی پر مبنی مالی فیصلے کریں گے جو ان کی اور ان کے خاندان کی زندگیوں میں بہتری لائیں گے۔' 

دو روزہ ایونٹ کے اختتام پر ہم نے بچّوں کی تیاری اور نئے تعلیمی سال کو ان کے لیے مزید یادگار بنانے کے لیے اسکول بیگ، موزوں، ایکسرسائز بکس اور اسٹیشنری پر مشتمل بیک ٹو اسکول کٹس عطیہ کیں۔

دیہی کمیونٹیز میں تعلیم کی اہمیّت کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے اور ہمیں 'چیس ان سلمز افریقہ' کے ساتھ پارٹنرشپ میں یہ پراجیکٹ کر کے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

چیریٹی

اسٹاک ڈیریویٹیوز کے لیے ڈیویڈنڈ کا اعلان

اس فروری میں، ہم کچھ ٹریڈنگ انسٹرومنٹس پر ڈیویڈنڈ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کریں گے۔
مزید پڑھیں Previous

پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے ہنگامی امداد

اس موسمِ خزاں (autumn) میں ہم نے تونسہ، ضلع ڈیرہ غازی خان، پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ 250 خاندانوں کی امداد کے لیے ادارہ برائے خواتین کی آگاہی اور دیہی ترقی کے ساتھ مل کر کوشش کی۔
مزید پڑھیں Next