خوابوں کے حصول میں ملائیشیئن طلباء کی مدد کرتے ہوئے: Didik-Kasih EduCare Program
اپریل کے مہینے میں ہماری ٹیم کے تعاوّن سے Didik-Kasih EduCare Program کی طرف سے چھ طلباء نے سال بھر کی اسپانسرشپ حاصل کی۔ اس کے ذریعے طلباء کو اسٹارٹ-اپ امداد اور ماہانہ تعلیمی الاؤنس فراہم کیا جاتا ہے۔ فنڈنگ کے ساتھ ساتھ، GVCA کمیونٹی کو نفع پہنچانے کی غرض سے بنیادی مہارتیں حاصل کرنے کے سلسلے میں طلباء کو معاونت بھی فراہم کرتا ہے۔
شریک طلباء کے نام اور ان کے شعبے یہ ہیں:
· Ashreen، فائنانس
· Nivasheini، میڈیسن
· Xiu Qi، انفارمیشن ٹیکنالوجیز
· Zhi Qi، گرافک ڈیزائن
· Hermawati، بزنس
· Manushri، بزنس
جون میں، Hermwati اور Manushri B40 فیملیز کو فائننشل (معاشی) تعلیم دینے کے لیے رضاکار بنے، جب کہ Niva نے سہانا اولڈ فوکس ہوم (Sahana Old Folks Home) میں بزرگ افراد کی دیکھ بھال کرنے کے لیے اپنے گروپ کا فلاحی پراجیکٹ منعقد کیا۔ اسی طرح Zhi Qi نے یتیم بچّوں کو بیگ بنانے کا فن سکھانے کے لیے ایک گروپ چیریٹی پراجیکٹ کا انتظام کیا اور چائنیز کلچر سوسائٹی کلب کے ساتھ روایتی چائنیز ہانفو ایکٹیویٹی میں شرکت کی۔
جولائی میں Ashreen نے بچّوں کو بنیادی معاشی سمجھ بوجھ سکھائی اور اپنے فائنل امتحان کی تیّاری کی۔ اس کے ساتھی طلباء نے بھی اپنی پڑھائی پر توجّہ دی: Nivasheini نیورولوجی میں اپنی پوسٹنگ کے حوالے سے مصروف تھی، Xiu Qi کلاسیں لینے کے لیے سیلینگر گیا، اور Zhi Qi نے تعلیمی پراجیکٹ کے طور پر اپنا ذاتی فُوڈ برانڈ، لوگو، اور پیکیجنگ بنائے۔
اگست اور ستمبر میں، Ashreen نے گریٹ وژن کے Mardeka Movie Screening میں حصّہ لیا اور Nivasheini، Zhi Qi، Hermawati، Manushri کے ساتھ مل کر Earth Warrior Day کلین اَپ ایونٹ منعقد کیا۔ Hermawat اور Manushri نے Rakan Shopping فون کال اسیسمنٹ ڈیوٹی میں بھی حصّہ لیا اور Nivasheini نے جنرل میڈیسن ڈپارٹمنٹ کی معاونت کی۔
اگرچہ تمام چھ طلباء کے پاس تعلیمی سیشنز اور امتحانات کے باعث بڑا محدود وقت ہوتا ہے اس کے باوجود وہ اپنی لوکل کمیونیٹی کی بہتری میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ محض شروعات ہے اور آرٹس اور سائنس میں ان کی کامیابیاں دنیا میں مزید بہتری لاتی رہیں گی۔
یہ پروگرام آپ ہی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے: رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں آپ کی طرف سے ٹریڈ کردہ ہر 100 لاٹس پر ہم نے آپ کے ہی فنڈ سے 3 USD فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کیا۔ آپ کی سپورٹ کا شکریہ!