آئیے فاریکس کے بارے میں 7 فرضی کہانیوں کی حقیقت جانتے ہیں

02 Nov, 2022 6-منٹ کا مطالعہ

فاریکس کے بارے میں فرضی کہانیاں مثبت بھی ہیں اور منفی بھی۔ دونوں کی وضاحت کرنا یکساں ضروری ہے۔ سب سے پہلے ہم سب سے زیادہ مشہور کہانیوں کا تجزیہ کر کے ان کی اصلیت بے نقاب کریں گے۔ تو چلیں شروع کرتے ہیں۔

 

ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے بہت زیادہ رقم کی ضرورت ہوتی ہے

یہ بات پچھلی دو دہائیوں سے درست نہیں رہی۔ ہر روز اس متحرک مارکیٹ میں آنے والے بہت سے نئے ٹریڈرز اس افسانے کو غلط ثابت کرتے ہیں۔ تقریباً 1,200 سے زیادہ فاریکس بروکرز ان نئے کلائنٹس کے لیے مقابلہ کرتے ہیں اور اکثر ان کی ٹریڈنگ کنڈیشنز کو بہتر بناتے ہیں۔

انٹرنیٹ کے آنے سے مرکزیت کا خاتمہ ہوا اور فاریکس جسے ایک زمانے میں اشرافیہ کی جاگیر تصوّر کیا جاتا تھا اس میں بھی جمہوریت آ گئی اور اس کے دروازے دنیا بھر کے عام لوگوں کے لیے کھل گئے۔

آپ صرف 100 USD کے کم ترین ابتدائی ڈپازٹ کے ساتھ بھی فاریکس ٹریڈنگ شروع کر سکتے ہیں۔

 

زیادہ لیوریج اچھی ہوتی ہے

آئیے لیوریج کے تصوّر پر بات کرتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ زیادہ لیوریج 'اچھی' ہی ہو۔ درستگی کے لیے، آپ کو اسے 'اچھے یا برے' کے طور پر نہیں بلکہ 'خطرناک یا محفوظ' کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ ٹریڈرز اور خاص طور پر نئے اور درمیانی درجے کے تجربے والے ٹریڈرز کو مناسب رِسک مینجمنٹ کے فریم ورک کے اندر، زیادہ لیوریج کے اطلاق سے پرہیز کرنا چاہیے۔ البتہ تجربہ کار ٹریڈرز جن کے پاس تجربے کے لیے کچھ اضافی رقم (پورٹ فولیو کا ایک چھوٹا سا حصّہ) موجود ہو، ایک نئی اور امید افزا ٹریڈنگ حکمتِ عملی کے ساتھ زیادہ لیوریج کے ساتھ ٹریڈنگ کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ممکنہ فوائد کافی زیادہ ہوسکتے ہیں، لیکن نقصانات ابتدائی فنڈز کو بھی تیزی سے ہڑپ کر سکتے ہیں ۔ آپ جتنا نقصان برداشت کر سکتے ہیں صرف اتنی ہی انویسٹمنٹ یا ٹریڈنگ کریں۔ اور یہی اُصول لیوریج کے ہر تناسب پر صادق آتا ہے۔

 

فاریکس کے ساتھ آسان اور فوری پیسہ

اسے فاریکس کے بارے میں مضبوط ترین غلط فہمی کہا جا سکتا ہے جو غیر منصفانہ طور پر 'جوئے' کے الزام کو فاریکس ٹریڈنگ کے ساتھ جوڑتی ہے۔ کسی بھی شعبے میں، خاص طور پر جب آپ ایمانداری سے قانونی کام کر رہے ہوں 'آسان پیسہ' جیسی کوئی چیز موجود نہیں ہوتی۔ پیسہ محنت سے کمایا جاتا ہے۔ اگر کوئی کامیابی سے فاریکس ٹریڈنگ کرتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ اس شخص نے بطور ٹریڈر بہت زیادہ وقت اور محنت لگا کر نفسیاتی، ذہنی اور فکری طور پر ترقی کی ہے۔ مارکیٹ پر تحقیق کریں، لٹریچر پڑھیں، آن لائن فاریکس ایجوکیشن حاصل کریں اور اچھی طرح بنائی گئی ٹریڈنگ حکمتِ عملیوں پر عمل کریں۔ اس کے علاوہ، ہمیشہ مناسب رِسک مینجمنٹ ٹولز کا استعمال کریں۔ اس طرح آپ 'آسان اور فوری رقم' کے بجائے، محنت سے کمایا ہوا دیرپا منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

 

کیا فاریکس صرف شارٹ ٹرم ٹریڈرز کے لیے موزوں ہے؟

بہت سے لوگ مختصر وقت کے لیے اثاثے کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر ٹریڈنگ کرتے ہیں۔ زیادہ لیوریج کے منافع بخش لیکن پُرخطر آپشن کی وجہ سے یہ عمل کافی مقبول ہو گیا ہے۔ لیکن مقبولیت اس بات کا پیمانہ نہیں ہے کہ فاریکس ٹریڈنگ کیسے کی جانی چاہیے یا کی جا سکتی ہے۔ لانگ ٹرم حکمتِ عملیوں کا بھی اتنی ہی کثرت سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لانگ ٹرم ٹرینڈز کے ٹریڈرز کا نفسیاتی نقطۂ نظر مختلف ہوتا ہے کیونکہ انھیں اس بات کی کوئی فکر نہیں ہوتی کہ ایک دن میں کسی فائننشل انسٹرومنٹ کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ لانگ ٹرم ٹریڈرز کو ایک اور فائدہ بھی ہوتا ہے: وہ فی آرڈر ادا کیے جانے والے اسپریڈز پر پیسہ بچاتے ہیں۔ اسپریڈز سے مراد فاریکس 'کمیشن' ہیں جو ہر اوپن آرڈر میں شامل ہوتے ہیں۔ روزانہ اوپن کردہ آرڈرز کے مساوی بہت سے اسپریڈز ادا کرنے کے مقابلے میں لانگ ٹرم ٹریڈرز بہت کم اسپریڈ ادا کرتے ہیں کیونکہ ان کے آرڈرز تعداد میں کم اور لمبی مدّت کے لیے ہوتے ہیں۔

 

فاریکس مارکیٹ میں دھاندلی ہوتی ہے

مایوسی کی وجہ سے بہت سے موجودہ اور سابق فاریکس ٹریڈرز کا خیال ہے کہ مارکیٹ میں درحقیقت دھاندلی ہوتی ہے۔ ان کے خیال میں کچھ حکام یا اندرونی لوگ مارکیٹ میں ہیرا پھیری کرتے ہیں یا اسے کنٹرول کرتے ہیں تاکہ عام ٹریڈرز کی پوزیشنوں کا فائدہ اٹھا کر انہیں ان کے فنڈز سے محروم کر دیا جائے۔ فارن ایکسچینج مارکیٹ میں آج تک منظّم اور مسلسل ہیرا پھیری کے حتمی فرانزک ثبوت نہیں ملے۔

لیکن تاریخی طور پر، انتہائی طاقتور اور امیر پلئیرز کے واقعات موجود ہیں جنہوں نے اداروں مثلاً مرکزی بینک وغیرہ کی عارضی کمزوریوں کا استحصال کر کے فائدہ اٹھایا۔ البتہ یہ نایاب مجرمانہ رویّہ کسی بھی مارکیٹ میں ممکن ہے اور فاریکس مارکیٹ کا بنیادی وصف نہیں ہے۔ 

 

آپ مارکیٹ کا اندازہ لگا سکتے ہیں

یقیناً، آپ ایسا نہیں کر سکتے۔ لیکن بہت سے ٹریڈرز اپنے آپ کو یہ یقین دلانے کے لیے دھوکہ دیتے ہیں کہ وہ ایسا کر سکتے ہیں۔ یہ ایک نفسیاتی جال ہے جس میں کوئی بھی پھنس سکتا ہے، جو بالآخر نقصان کا باعث بنتا ہے۔ کامیابی کا واحد راستہ تحقیق، تکنیکی تجزیے، ٹھوس نفسیاتی بنیاد اور درست رِسک مینجمنٹ حکمتِ عملی کے ذریعے امکانات سے نمٹنا ہے۔ آپ کو ٹریڈنگ کے فیصلے کبھی بھی صرف احساسات، اندازوں یا وجدان کی بنیاد پر نہیں کرنے چاہئیں۔

کوئی بھی شخص جو یہ دعویٰ کرے کہ وہ مارکیٹ کی پیش گوئی کر سکتا ہے یا آپ کو یہ مہارت سکھانے کا وعدہ کرے وہ قابلِ اعتماد نہیں ہے۔

 

زیادہ ٹریڈنگ زیادہ فائدہ

اگر آپ کے پاس بہت زیادہ ایکٹو آرڈرز ہوں تو آپ کے لیے ان کا تنظیمی اور تجزیاتی جائزہ ناممکن ہو جاتا ہے — بجز اس کے کہ یہ ایک یا دو ایسے اثاثے ہوں جنہیں آپ بہت اچھی طرح جانتے ہوں۔ سب سے پہلے، ایک دن میں ایک سے دو آرڈرز پر نظر رکھنے کی عادت ڈالیں اور ایک حقیقت پسندانہ ٹیمپلیٹ تلاش کریں کہ آپ بیک وقت کتنی موشنز سنبھال سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی اثاثے کا ٹریک کھونے لگیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے خود پر ضرورت سے زیادہ بوجھ ڈال لیا ہے: ٹریڈنگ آرڈرز کی تعداد میں کمی کر دیں تاکہ آپ بآسانی ان کا انتظام سنبھال سکیں۔

کچھ کامیاب ٹریڈر زیادہ سے زیادہ منافع کے لیے بہت سے آرڈرز اوپن کرتے ہیں۔ تاہم، یہ طویل مدّت کے دوران حاصل کی گئی بہترین مہارت اور تجربے کا ثبوت ہے۔

 

حتمی نقطۂ نظر

بہت سے لوگوں کو اوپر درج ہر مشکل سے گزرنا پڑا—یعنی انھوں نے پیسے کھو کر اور مایوسی کا سامنا کر کے ان سب باتوں کا ذاتی تجربہ کیا ہے۔

اس کا بہترین حل مسلسل تعلیم ہے۔ فاریکس کے بارے میں ان سات غلط فہمیوں کی حقیقت کھلنے سے آپ کو فارن ایکسچینج کی دنیا اور سب سے عام غلط فہمیوں سے آگاہی حاصل ہوئی ہے۔ اب آپ کی توقعات کم سے کم، حقائق پر مبنی اور حقیقت پسندانہ ہوں گی۔ آپ فاریکس ٹریڈنگ میں تعمیری آغاز کے لیے تیار ہیں۔ اگلا مرحلہ یہ ہے کہ آپ حقیقی فاریکس کرافٹ کے بارے میں اپنے علم کو مزید بڑھائیں اور ایک ایسا ٹریڈر بنیں جو مضبوط اور نظم و ضبط کی پابندی کرنے والا ہو۔

 

Octa کے ساتھ ایک پیشہ ور ٹریڈر بنیں

ایک اکاؤنٹ بنائیں اور ابھی مشق کرنا شروع کریں۔

Octa