سوئنگ ٹریڈنگ بمقابلہ ڈے ٹریڈنگ: اہم فرق
سوئنگ ٹریڈنگ اور ڈے ٹریڈنگ کے مابین انتخاب میں غور کرنے والے عوامل
سوئنگ ٹریڈنگ بمقابلہ ڈے ٹریڈنگ: کون سی زیادہ خطرناک ہے؟
سوئنگ ٹریڈنگ بمقابلہ ڈے ٹریڈنگ: کون سی زیادہ منافع بخش ہے؟
کسی بھی ٹریڈنگ حکمت عملی کا ایک پہلو ٹریڈز کو ہولڈ رکھنے میں گزارا گیا وقت ہے۔ لہذا، ٹریڈرز خود کو ٹریڈنگ کے دو عمومی اسٹائل میں سے کسی ایک میں تقسیم کرتے ہیں: ڈے ٹریڈنگ یا سوئنگ ٹریڈنگ۔ سوئنگ ٹریڈنگ اور ڈے ٹریڈنگ کے درمیان اہم فرق جانیں تاکہ اپنے لیے سب سے بہتر قسم کو دریافت کریں۔
سوئنگ ٹریڈنگ فاریکس ٹریڈنگ کا وہ انداز ہے جس میں ٹریڈز کو چند دنوں یا ہفتوں کے لئے ہولڈ رکھا جاتا ہے۔ نیچے دی گئی NAS100 چارٹ میں، پوائنٹ 1 سے پوائنٹ 2 تک بائے پوزیشن کو ہولڈ کرنا سوئنگ ٹریڈنگ کی ایک مثال ہے۔ یہ سوئنگ ٹریڈنگ اپریل سے جولائی تک کئی مہینے جاری رہی۔ڈے اور سوئنگ ٹریڈنگ کیا ہے؟
سوئنگ ٹریڈنگ
ڈے ٹریڈرز کے مقابلے میں، سوئنگ ٹریڈر مختصر مدتی قیمت کی حرکات کا کامیابی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور قیمت کے مومینٹم کو اپنے حق میں استعمال کر سکتے ہیں۔ وہ اثاثے کی اندرونی قدر کی بجائے قیمتوں پر اثر ڈالنے والے رجحانات اور بیرونی محرکات پر زور دیتے ہیں۔
سوئنگ ٹریڈنگ کے فوائد:
اس کے لیے کم وقت درکار ہوتا ہے۔ سوئنگ ٹریڈنگ کے ساتھ، ٹریڈرز کو مستقل طور پر مارکیٹ کی نگرانی اور فوری پیشن گوئیاں کرنے کی ضرورت نہیں۔ عموماً، سوئنگ ٹریڈرز دن میں ایک یا دو بار پوزیشنز کو چیک کرتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی کل وقتی ملازمت کے ساتھ سوئنگ ٹریڈنگ کر سکتے ہیں۔
یہ زیادہ منافع بخش ہو سکتی ہے۔ جب ٹریڈر یہ جانتا ہے کہ خریداری یا فروخت کی پوزیشن کو حد کے قریب کیسے پہچاننا ہے، تو وہ اپنے حق میں زبردست قیمت کی حرکت کا لطف اٹھاتا ہے اور یوں منافعے میں اضافہ کرتا ہے۔
اوپر دی گئی مثال میں، FRA40 بائی سوئنگ ٹریڈ سے اچھا خاصا منافع ہوا۔ مزید برآں، ٹریڈرز کم اسپریڈز یا ممکنہ کمیشن پر زیادہ خرچ نہیں کرتے کیونکہ ٹریڈز کم دورانیے میں کی جاتی ہیں۔
سوئنگ ٹریڈنگ کے نقصانات:
زائد سرمائے کی ضرورت۔ سوئنگ ٹریڈ کرنے کیلیے، ٹریڈر کو اتار چڑھاؤ کی بنا پر زیادہ مارجن کی ضرورت ہوتی ہے۔ جتنے زیادہ منافع کے اہداف، اتنا ہی زیادہ مارجن۔
اس میں اوورنائٹ کمیشن اور سویپ شامل ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ Octa اوورنائٹ فیس نہیں لیتا جسے سویپ کہتے ہیں، دیگر بروکرز اوورنائٹ ٹریڈز ہولڈ کرتے وقت یہ وصول کر سکتے ہیں۔ جبکہ کچھ کرنسیاں مثبت سویپ کی حامل ہو سکتی ہیں، اگر یہ منفی ہوں اور ٹریڈ جمود کا شکار ہو تو یہ اکاؤنٹ کو نیچے کر سکتی ہیں۔
یہ کم قابل پیشن گوئی ہے۔ کیونکہ سوئنگ ٹریڈنگ میں دوررس پیشن گوئیاں شامل ہوتی ہیں اس لیے یہ تعین کرنے میں مشکل ہوتی ہے کہ ٹریڈ میں انٹری اور ایگزٹ کے لیے سب سے موزوں قیمت کونسی ہے۔
نتیجہ اخذ کرنا:
فوائد | نقصانات |
کم وقت طلب | کچھ بروکرز کے ساتھ اوورنائٹ فیسیں (لیکن Octa کے ساتھ نہیں) |
زیادہ منافع کی صلاحیت | کم قابل پیشن گوئی |
ڈے ٹریڈنگ
1. سیل
2. بائے
یہ فاریکس ٹریڈنگ کا ایک اور اسٹائل ہے جو خود کو خاص ایک تجارتی دن تک محدود کرتا ہے، اس سے زیادہ نہیں۔ ڈے ٹریڈرز اپنی پوزیشنیں ایک ہی دن میں اوپن اور کلوز کرتے ہیں۔ وہ ایک ہی دن میں ایک ہی اثاثہ پر متعدد ٹریڈز کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ اس طرح، وہ تمام ٹریڈز کو تجارتی دن کے اختتام سے پہلے کلوز کر سکتے ہیں اور رات بھر کوئی اوپن پوزیشنز نہیں رکھتے ہیں۔ قیمت کی وولیٹیلیٹی اور اوسط دن کی رینج ڈے ٹریڈرز کی تاثیر پر اثرانداز ہونے والے دو کلیدی عوامل ہیں۔ وہ تیزی سے ٹریڈ میں انٹر ہونے اور ایگزٹ کرنے کے ماہر ہوتے ہیں تاکہ ٹریڈنگ کی سرگرمی سے منافع حاصل کریں۔
سوئنگ ٹریڈنگ کے مقابلے میں ڈے ٹریڈنگ کے فوائد:
یہ تیزی سے منافع دے سکتی ہے۔ چونکہ ڈے ٹریڈنگ ایک ہی دن کے دوران قلیل المدتی قیمت کے اتار چڑھاؤ سے منافع پیدا کرنا ہے اس لیے یہ ٹریڈر کو پیسہ کمانے کے قابل بناتی ہے بشرطیکہ اس کے پاس اچھا علم ہو اور وہ رسک مینجمنٹ کا صحیح استعمال کرتا ہو۔
کوئی اوورنائٹ رِسک نہیں۔ ٹریڈرز دن کے اختتام تک اپنی تمام پوزیشنز کلوز کر دیتے ہیں، لہٰذا اوورنائٹ قیمتوں میں تبدیلیوں کا سامنا نہیں کرتے ہیں جو خبروں یا واقعات کی وجہ سے ہو سکتی ہیں۔
سوئنگ ٹریڈنگ کے مقابلے میں ڈے ٹریڈنگ کے نقصانات:
اس میں بہت وقت لگتا ہے۔ ڈے ٹریڈنگ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے، ایک ٹریڈر کو دن بھر مارکیٹ کی مسلسل نگرانی کرنی چاہیئے۔ یہ ڈے ٹریڈنگ کو اضافی آمدن کے بجائے فل ٹائم جاب کی مانند بناتا ہے۔
یہ زیادہ دباؤ ڈال سکتا ہے۔ ڈے ٹریڈنگ میں جلدی فیصلے کرنے ہوتے ہیں اور اس میں جلدی نقصانات اور جلدی منافع دونوں کا امکان ہوتا ہے، جو ٹریڈرز کے لئے کافی دباؤ ڈالنے والی ہو سکتی ہے۔
نتیجہ اخذ کرنا:
فوائد | نقصانات |
تیزی سے ممکنہ منافع | زیادہ وقت طلب |
اوورنائٹ کا کوئی خطرہ نہیں | زیادہ دباؤ ڈالنے والی |
ذیل کا ٹیبل سوئنگ ٹریڈنگ اور ڈے ٹریڈنگ کے درمیان کچھ اہم فرق کو ظاہر کرتا ہے۔سوئنگ ٹریڈنگ بمقابلہ ڈے ٹریڈنگ: کلیدی فرق
ٹریڈز ہولڈ کرنے کے لئے وقت
ڈے ٹریڈنگ میں دن کے اختتام سے پہلے تمام پوزیشنز اوپن کرنا اور کلوز کرنا شامل ہوتا ہے۔ ٹریڈرز رات کو ٹریڈز ہولڈ نہیں کرتے۔
سوئنگ ٹریڈنگ میں درمیانی سے طویل مدتی ٹریڈز شامل ہوتی ہیں۔ ٹریڈرز اپنی اوپن پوزیشنز کو دنوں سے ہفتوں تک طویل عرصے کے لئے ہولڈ رکھتے ہیں۔
ٹریڈرز کی طرف سے استعمال کیے جانے والے ٹائم فریم
ڈے ٹریڈنگ میں، ٹریڈرز عام طور پر کم وقت والے فریمز پر مارکیٹ کا تجزیہ کرتے ہیں، جیسے کہ 1-گھنٹے اور 15-منٹ والے۔ کچھ ٹریڈرز انٹری اور ایگزٹ کے لئے 5-منٹ والے فریمز کو بھی ترجیح دیتے ہیں۔
سوئنگ ٹریڈنگ میں، ٹریڈرز ہفتہ وار اور روزانہ ٹریڈز کے تجزیے کے لئے زائد وقت والے فریمز کو استعمال کرتے ہیں۔ وہ 4-گھنٹے والے فریم پر پوزیشن انٹر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
ٹریڈرز کے استعمال کردہ انڈیکیٹرز اور ٹُولز
ڈے ٹریڈنگ میں، ٹریڈرز کم موونگ ایوریج جیسے 20-روزہ کا استعمال کرتے ہیں۔ دیگر تکنیکی انڈیکیٹرز میں سپورٹ اور ریزسٹنس زون، پرائس ایکشن اور کینڈل اسٹک پیٹرن شامل ہیں۔
سوئنگ ٹریڈنگ کے لئے، ٹریڈرز زیادہ بڑے موونگ ایوریج جیسے 200-روزہ کا استعمال کرتے ہیں۔ وہ ڈیمانڈ اور سپلائی زون، سپورٹ اور ریزسٹنس زون، فیبوناچی ریٹریسمنٹ اور ٹرینڈ لائنز بھی استعمال کرتے ہیں۔
وابستگی
ڈے ٹریڈنگ میں اعلی سطح کی وابستگی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ فل ٹائم جاب کی طرح ہے کیونکہ ٹریڈرز روزانہ ٹریڈنگ کو ٹریڈنگ سافٹ ویئر پر مانیٹر کرتے ہیں۔
سوئنگ ٹریڈنگ میں، ٹریڈرز کے پاس بہت زیادہ وقت ہوتا ہے کیونکہ وہ دن میں ایک یا دو بار مانیٹر کرتے ہیں۔ اس لئے ٹریڈرز فاریکس ٹریڈنگ کو پارٹ ٹائم کے طور پر کر سکتے ہیں۔
جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے، ڈے ٹریڈنگ میں دن کے اختتام سے پہلے تمام ٹریڈز کو کلوز کرنا ہوتا ہے۔ دوسری طرف، سوئنگ ٹریڈنگ وہ ٹریڈنگ اسٹائل ہے جس میں درمیانی سے طویل مدتی ٹریڈنگ شامل ہوتی ہے۔ سوئنگ ٹریڈنگ میں، ٹریڈرز کچھ دنوں سے لے کر کبھی کبھار مہینوں تک پوزیشنز ہولڈ رکھ سکتے ہیں۔ جبکہ ڈے ٹریڈنگ میں دن کے دوران متعدد پوزیشنز کو کلوز کرنا ہوتا ہے، اس سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ یہ سوئنگ ٹریڈنگ سے زیادہ منافع بخش ہے۔ منافع کا انحصار زیادہ تر مستقل حکمت عملی اور رِسک منیجمنٹ پر ہوتا ہے۔ کون سا ٹریڈنگ اسٹائل سب سے بہترین ہے، اس کا اںحصار اکاؤنٹ کے سائز، ٹریڈز مانیٹر کرنے کے لیے دستیاب وقت، خطرہ مول لینے کی استعداد، اور ٹریڈنگ پلان جیسے عوامل پر ہوتا ہے۔ لہٰذا، ٹریڈرز کو اپنی رِسک منیجمنٹ پر غور کرنا چاہیے خواہ ٹریڈنگ اسٹائل کوئی بھی ہو۔ مناسب رِسک منیجمنٹ کے بغیر، کوئی بھی ٹریڈنگ اسٹائل بڑے نقصانات کا سبب بن سکتا ہے۔ڈے ٹریڈنگ اور سوئنگ ٹریڈنگ کے درمیان انتخاب میں غور کرنے کے لیے عوامل
مختصر میں، دونوں۔ حالانکہ سوئنگ ٹریڈنگ میں زیادہ بڑی رقوم اور قیمت کے اتار چڑھاؤ شامل ہیں، لیکن پھر بھی ڈے ٹریڈنگ کو ہمیشہ زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ اس میں دن کے دوران کئی ٹریڈز شامل ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے زیادہ فوری خطرات اور رقم کے نقصان کے زیادہ مواقع ہوتے ہیں۔ اگرچہ یہ آپ کو جلدی زیادہ پیسہ کمانے کے قابل بناتی ہے لیکن یہ جلدی نقصان کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ سوئنگ ٹریڈنگ بھی خطرناک ہے۔ تاہم، اس میں ٹریڈز کی تعداد کم ہوتی ہے — ہر کچھ دن میں ایک ٹریڈ — جو بہتر تجزیہ اور زیادہ آگاہ فیصلے کو ممکن بناتی ہے۔سوئنگ ٹریڈنگ بمقابلہ ڈے ٹریڈنگ: کون سی زیادہ خطرناک ہے؟
مجموعی طور پر، دونوں ٹریڈنگ اسٹائل کامیاب ٹریڈرز کو خاصا منافع فراہم کر سکتے ہیں۔ انہیں اکثر مختلف مفت ذرائع کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم، سوئنگ ٹریڈنگ زیادہ منافع بخش ہو سکتی ہے کیونکہ ٹریڈرز ریٹریسمنٹ کے دوران لاٹ سائز بڑھا سکتے ہیں اور پوزیشنز میں زیادہ لیوریج کو شامل کر سکتے ہیں، چونکہ چلتی ہوئی ٹریڈز ایک بفر فراہم کرتی ہے۔ مثال کے طور پر:سوئنگ ٹریڈنگ بمقابلہ ڈے ٹریڈنگ: کون سی زیادہ منافع بخش ہے؟
پوائنٹ 1 سے پوائنٹ 2 تک کی سوئنگ ٹریڈ میں، ٹریڈر پہلی لی گئی پوزیشن ہولڈ کر کے ریٹریسمنٹ پر مزید پوزیشنز (استعمال شدہ معاہدے بڑھانا) شامل کرنے کے قابل ہوتا ہے جیسا کہ تیر کی مدد سے ظاہر کیا گیا ہے ۔
حتمی رائے